اسلام آباد(صباح نیوز)ایس سی او میں شرکت کے بعدکرغز، قازقستان اور بیلاروس کے وزرائے اعظم وطن واپس روانہ ہوگئے ،کرغزستان کے وزیراعظم اکیل بیک جاپاروف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن روانہ ہو گئے۔بدھ کو وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے معززمہمان کو نور خان ایئربیس سے رخصت کیا۔
علاوہ ازیں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد قازقستان اور بیلاروس کے وزرائے اعظم بھی وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان نے دونوں مہمانوں کورخصت کیا، بیلا روس اور قازقستان کے وزرائے اعظم نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قیام انتہائی خوشگواررہا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ آئندہ بھی ایسیروابط اور دوروں کے متمنی ہیں،جو خطے کیلئے سود مند ثابت ہو ں گے ۔ وزیراعظم قازقستان اور وزیراعظم بیلا روس نے کہا کہ ایس سی اواجلاس شاندار اور بہت اعلی اندازمیں ہوا۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے قازقستان اوربیلاروس کے وزرائے اعظم کواسلام آباد ایئرپورٹ سے رخصت کیا