عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا رہے ہیں،فوادچوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے بعدتنخواہوں میں 15 فیصدمزید اضافہ کیا گیا ، اس وقت ملک میں معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہو رہی ہے انشاللہ ایک سال میں آمدنیوں میں مزید اضافہ ہو گا عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا رہے ہیں اور تمام اقدامات اسی منشور کو سامنے رکھ کر لئے جا رہے ہیں۔