اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم وفد کے ہمراہ نور خان ایئربیس پہنچے جہاں پر وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پاکستان پہنچنے پر ملائیشیا کیوزیراعظم کو21توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم انورابراہیم کوپھول پیش کیے۔ پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے معززمہمان کوسلامی دی۔ وزیراعظم انورابراہیم پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کریں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وفاقی کابینہ کے ارکان بھی ملائشیا کے وزیراعظم کے استقبال کے لئے موجود تھے۔