پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،مریم نواز


لاہور(صباح نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،باہمی اختلافات کو بات چیت سے حل کرنے کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔

عالمی یومِ عدم تشدد کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر قسم کا تشدد اور انتشار پسندی قابلِ مذمت ہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ عدم تشدد کا راستہ ہی حقیقی کامیابی کا ضامن ہے، معاشرتی ترقی اور فلاح کی بنیاد امن اور برداشت پر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عدم تشدد کا نظریہ انسانیت کا سب سے بڑا نظریہ ہے، باہمی اختلافات کو بات چیت سے حل کرنے کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔