لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے نامزد کیے گئے پارلیمانی سیکرٹریز اور افسران کے لیے 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے کی لاگت سے 76 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی۔پارلیمانی سیکرٹریز کے لیے 22 کروڑ روپے کی لاگت سے 29 لگژری گاڑیاں جبکہ صوبائی وزرا کے پروٹوکول کے لیے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے 30 لگژری گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔ پنجاب حکومت نے کفایت شعاری کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ اقدام غریب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشیاںکر رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے شاہانہ طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے عوام کے خون پیسنے کی کمائی کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے ۔ حکومت ایک جانب پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کرتی ہے جبکہ دوسری جانب کسی اور چیز کی قیمت میں اضافہ کر دیتی ہے، قوم کو بے وقوف بنا یا جا رہا ہے۔
ان حکمرانوں کے تمام جھوٹ بے نقاب ہو چکے ہیں۔ عوام کیلیے کوئی بات نہیں کرتا، عوام کیلیے کوئی قانون نہیں بنتا۔عوام کیلیے کوئی پالیسی نہیں بنتی، صرف اقتدار کو مضبوط کرنے اور اپنے مفادات کو حاصل کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گندم امپورٹ اسکینڈل کے بعد کے چاول ایکسپورٹ کا اسکینڈل بھی سامنے آ گیا۔رواں سال یورپ میں ایکسپور ٹ کیے گئے چاولوں کی بڑی کھیپ پر اعتراضات لگنے سے 120 ارب روپے سے زائد چاول کی کھیپ واپس ہونے کے ساتھ پابندی کے خطرات بھی منڈیلا رہے ہیں۔یورپی ممالک کو ایکسپورٹ کیے گئے چاولوں میں جی ایم او اور خطرناک زرعی ادویات کی آمیزش پائی گئی۔اس گھناونے جرم میں ملوث افراد کی کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ، چیک اینڈ بیلنس کرنے والے اداروں کی اس مجرمانہ غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جانا چاہئے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک پر کرپٹ افراد کا ٹولہ ہے جو فارم 47کے ذریعے مسلط کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے اداروں کو تباہ کیا اور کرپشن کرکے بیرون ملک اپنے اثاثہ بنائے ، قوم کو درپیش مسائل کے حل سے انہیں کوئی غرض نہیں