پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف کا سلسلہ جاری۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کردی گئی ۔پٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.03 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ۔

حکومتی ترجمان کے مطابق یکم جون 2024سے لے کر یکم اکتوبر 2024تک پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔پٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024ئکی رات بارہ بجے سے ہوگا