کراچی(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات برائے 2024کے نتائج میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کے والدین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر ان کو اور طالبات کو مبارکباد پیش کی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ طالبات آگے آنے والے امتحانوں میں بھی اسی طرح کامیابی حاصل کریں گی اور اپنے والدین اور تعلیمی اداروں کا نام روشن کریں گی ۔ واضح رہے کہ اول اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات عثمان پبلک اسکول سسٹم کی طالب علم رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments