حیدرآباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت زون وسطی میں گل سینٹر چوک، اسٹیشن روڈ پرعام افراد کو جماعت اسلامی کا ممبر بنانے کے لیے ممبر سازی کیمپ لگایا گیا۔ممبر سازی کیمپ سے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان ، ناظم زون وسطی اصغر علی خان نے خطاب کیا ۔
اس موقع پر سینئر رہنما محمد حنیف شیخ ، سید صابر علی ماما، سمیع الدین دلشاد سمیت کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ مہنگی بجلی ظالمانہ ٹیکس اور آئی پی پیز کے خلاف 27ستمبر 2024ء بروز جمعتہ المبارک رات 7بجے کوہ نور چوک پر جلسہ عام کا انعقاد ہو گا جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے ممبر سازی مہم و 27ستمبر 2024ء بروز جمعتہ المبارک کو کوہ نور چوک پر ہونے والے جلسے کے حوالے سے کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک پاکستان کو 77سال ہو گئے لیکن اس ملک میں اللہ اور اس کے رسول ۖ کا نظام نافذ نہیں ہو سکا ۔
اس ملک پر چور ، ڈاکوں ، سرمایا داروں ، جاگیرداروں کی حکومت ہے، حکمران اپنی عیاشیوں پر دھڑلے سے پیشہ خرچ کرتے ہیں اور سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیتے ہیں ، آئی پی پیز کے نام پر قوم کو لوٹ رہے ہیں، یہ وہ آئی پی پیز ہے جس نے ایک یونٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی لیکن قوم کے اربوں روپے آئی پی پیز کو دیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز میں نواز شریف ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے رکھوالے ہیں، مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے اور عوام پر مہنگی بجلی، بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کی بھر مار کر کے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اپنے کسی مفاد یا سیاست کے لئے نہیں بلکہ عوام کو درپیش مشکلات کے حل کی خاطر سٹرکوں پر ہے عوام 27ستمبر2024ء بروز جمعتہ المبارک رات7بجے کوہ نور چوک پر مہنگی بجلی ظالمانہ ٹیکس اور آئی پی پیز کے خلاف جلسہ عام میں بھر پور شرکت کر کے حافظ نعیم الرحمن کا ساتھ دیں ان شاء اللہ جماعت اسلامی ہی ان ظالم حکمرانوں سے نجات کے لیے واحد آپشن ہے۔