دنیا میں امن اور سکون صرف اسی صورت میں قائم ہو گا جب حضور پاکۖ کی تعلیمات کے مطابق نظام تشکیل پائیں گے،راشد نسیم

 کراچی (صباح نیوز)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم  نے گلشن عمیر کراچی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے افق پر حضور پاکۖ کی ہستی چھائی ہوئی ہے، ان پر سیرت کانفرسز کا انعقاد ہو رہا ہے، ان کی تعلیمات عام ہو رہی ہیں اور ان کی سنت اور اسوۂ حسنہ کی پیروی بڑھ رہی ہے۔ دنیاوی اور مادہ پرستی کا پرچار کرنے والی شخصیات کے بت پاش پاش ہو رہے ہیں، پہلے لینن، مارکس، مسولینی اور ہٹلر کے بت توڑے گئے اور اب حال ہی میں مجیب الرحمن کے مجسمے جلائے گئے، یہ سلسلہ رکنے والا نہیں، کائنات میں امن و سکون صرف اللہ اور اس کے رسولۖ کے لائے گئے نظام سے ہی ممکن ہے، موجودہ مادیت پرستی کے دور میں انسانیت کو امن و سکون میسر نہیں، مغرب میں خواتین کی عصمت دری کے واقعات عام ہیں، دنیاوی سہولیات کے باوجود بھی لوگوں کو سکون نہیں مل رہی، الغرض دنیا میں امن اور سکون صرف اسی صورت میں قائم ہو گا جب حضور پاکۖ کی تعلیمات کے مطابق نظام تشکیل پائیں گے۔اس موقع پر پبلک ایڈ کمیٹی کے ذمہ دار عمران شاہد اورناظم علاقہ خورشید احمد بھی موجود تھے۔