انگریزی محاورے کو دلچسپ اردو میں کہنے کی بلاول بھٹو کی ویڈیو وائرل

کراچی (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران انگریزی کے محاورے کو دلچسپ اردو میں کہنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بلاول بھٹو زرداری نے کراچی بار کونسل کی تقریب سے خطاب کے دوران ایک انگریزی محاورے کو اردو میں کہنے کی کوشش کی لیکن انہیں جلد ہی اندازہ ہوگیا کہ وہ درست انداز میں محاورہ نہیں ادا کر پائیں گے۔وائرل مختصر ویڈیو میں بلاول بھٹو زرداری انگریزی کے محاورے کو اردو میں کہنے کی کوشش کے دوران ہی اپنی غلطی کا اندازہ لگا لیتے ہیں اور وہ فوری طور پر وضاحت کرتے دکھائی دیتے ہیں

کہ ان کے کہنے کا مطلب وہ نہیں تھا جو لوگ سمجھ رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری ویڈیو میں کہتے ہیں کہ وہ انگریزی کا محاورہ کہنا چاہ رہے تھے جو کہ اردو میں غلط کہا لیکن ان کا مطلب وہ نہیں تھا جو لوگ سمجھ رہے ہیں۔اسی دوران بلاول بھٹو زرداری اپنی معصومانہ غلطی پر مسکراتے بھی رہے اور کہا کہ ان کا مطلب تھا کہ They say if you give them an inch, they take a mile۔انہوں نے اپنی غلطی پر مزید کہا کہ اب ان کے غلط محاورے پر ایسی ایسی میمز بنائی جائیں گی توبہ ۔بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے انگریزی کے محاورے کو اردو میں بولنے اور پھر اس پر اپنی غلطی کے اعتراف پر تقریب میں موجود لوگ بھی ہنس پڑے اور ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی