کراچی(صباح نیوز)سیرت النبی ۖ کا اصل پیغام یہ ہے کہ اسلامی نظام کا نفاذ ممکن بنایا جائے ، جماعت اسلامی اسلامی نظام کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے،حق کے لیے کھڑے ہونا اور ان کا ساتھ دینا ضروری ہے جو حق کے لیے لڑرہے ہیں۔یہ بات ناظمہ کراچی جماعت اسلامی حلقہ خواتین جاوداں فہیم نے شاہ فیصل ٹاون کے تحت گرین ٹاون میں خواتین کونسلرز کی جانب سے منعقدہ” سیرت النبی ۖکانفرنس ” سے خطاب کرتے ہوئے کہی،
انہوں نے مزید کہا کہ جب اقتدار میں بیٹھے لوگ دیکھتے ہیں کہ عوام متحد ہو رہے ہیںتو انہیں بھی خوف آتا ہے۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ، ممبر اور طاقت بنیں۔کانفرنس میں نگراں الخدمت فاونڈیشن ضلع ائیرپورٹ زاہدہ انور ، ناظمہ ضلع ساجدہ تنویرنے بھی شرکت کی۔کانفرنس میں خواتین سمیت مختلف اسکولز اور کالج کی اساتذہ اور طالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، طالبات کے درمیان نعتیہ مقابلہ بھی منعقد کروایا گیا اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔