برطانوی تجارتی کمشنر اولیور کرسچن کے پاکستان کے کلیدی دورہ کا آغاز


اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان  برطانوی تجارتی کمشنر برائے مشرقِ وسطی و پاکستان اولیور کرسچن کی پرواز اپنے پہلے دور پاکستان کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔  پاکستان کے ساتھ برطانیہ کے معاشی اور تجارتی روابط کو مضبوط کرنے کی سہ روزہ کاوش کا پہلا قدم ہے۔اپنے دورہ میں کرسچن نمایاں نئی شراکت داریوں کا اعلان کریں گے، جن میں بیکن ہاؤس انٹرنیشنل کالج اور یونیورسٹی آف ایسیکس کے درمیان سٹریٹجک ٹرانس نیشنل ایجوکیشن کا معاہدہ؛ اور امپیریل ہیلتھ کیئر این ایچ ایس ٹرسٹ اور اسلام آباد میں نوواکیئر ہسپتال کے درمیان کام میں باہمی معاونت شامل ہیں۔

یہ آغاز پاکستان کے تعلیمی اور حفظان صحت کے شعبوں میں برطانیہ کی سرمایہ کاری کو مزید گہرا بنانے کے لیے ہوں گے۔ یونیورسٹی آف ایسیکس پارٹنرشپ کا ہدف پاکستانی طلبہ کو عالمی سطح کی تعلیم تک رسائی دینا ہے، جبکہ نوواکیئر منصوبہ خطہ میں حفظان صحت کی سہولیات اور خدمات میں ایک نیا معیار قائم کرے گا۔برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر، کراچی سارہ مونی کا کہنا ہے:”پاکستان کے تیسرے بڑے تجارتی شراکت دار کی حیثیت سے، برطانیہ معاشی ترقی کو آگے بڑھانے اور ایسے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے پرعزم ہے جو کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے مفاد کے لیے مواقع کو کھولنے کی غرض سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔برطانوی تجارتی کمشنر برائے مشرقِ وسطی و پاکستان، اولیور کرسچن کا کہنا ہے۔برطانوی فرمز ناصرف پاکستان میں اپنا کام کر رہی ہیں، بلکہ وہ اپنے متعلقہ شعبہجات کی منڈیوں میں صفِ اول پر ہیں، جن پر لاکھوں صارفین اپنے گھر بار میں لیے جانے والے ناموں کے طور پر بھروسہ کرتے ہیں اور وہ معیشت میں نمایاں حصہ ڈال رہی ہیں۔ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، صرف سرمایہکاری اور شراکتداری کے ذریعے ہی نہیں بلکہ برطانیہ کے کاروباروں کے لیے یہاں پر مواقع کے مظاہرے کی غرض سے مل کر کام کرنے کے لیے بھی”۔

نوٹس برائے ایڈیٹران:1۔ اولیور کرسچن مشرقِ وسطی اور پاکستان کے لیے ںرطانیج کے تجارتی کمشنر ہیں اور دبئی میں قونصل جنرل کے طور پر خدمات سر انجام دیتے ہیں، جہاں ان کا تقرر ستمبر 2023 میں ہوا۔ قبل ازیں وہ ڈاننگ اسٹریٹ میں وزیر اعظم کے تجارتی یونٹ کی سربراہی کر چکے ہیں، وہاں انہوں نے 2019 سے 2023 تک چار وزرائے اعظم کی معاونت کرتے ہوئے 78 ارب پانڈ کی سرمایہکاری اور برآمداتی معاہدوں کو سہولت فراہم کی، اور برطانوی عالمی سرمایہکاری سمٹ اور دفتر برائے سرمایہ کاری کے اجرا میں ایک کلیدی کردار ادا کیا۔ اس سے قبل، وہ ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے پرنسپل پرائیویٹ سیکرٹری رہ چکے ہیں، جس کے 2016 میں قیام میں انہوں نے معاونت کی۔ اولیور تجارت، سرمایہ کاری، اور انتظامی ضوابط میں 13 سالہ سرکاری تجربہ کے حامل ہیں۔ وہ کیلے یونیورسٹی سے بینالاقوامی تعلقات اور فلسفہ میں ڈگری کے حامل ہیں اور یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں زیرِ تعلیم رہ چکے ہیں۔2۔ برطانیہ پاکستان کی تیسری بڑی برآمداتی منڈی ہے، جس میں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان اشیا اور خدمات کے کل لیندین کی مالیت 2024 کی پہلی سہماہی تک کی چار سہ ماہیوں میں 4 ارب 10 کروڑ پانڈ (برطانوی برآمدات 1 ارب 80 کروڑ پانڈ / پاکستان درآمدات 2 ارب 30 کروڑ پانڈ) ہے۔3۔ امپیریل کالج ہیلتھ کیئر اینایچایس ٹرسٹ نے نوواکیئر ہسپتالوں کے ساتھ اسلامآباد میں 250 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تیاری میں معاونت کے لیے شراکت کی ہے، جو کہ 2026 میں کھلے گا۔ ہسپتال 28 کلینکل خدمات پیش کرے گا جن کا مقصد سسٹینایبلٹی اور حفظانِ صحت کے معیار کو بینالاقوامی معیار پر لانا ہو گا۔ یہ باہمی کام کی معاونت برطانوی طبی مہارتوں کو پاکستان میں لانے کے لیے ایک نمایاں قدم ہو گا۔4۔ یونیورسٹی آف ایسیکس نے بیکنہاس انٹرنیشنل کالج کے ساتھ پاکستان کے بیکنہاس کمیپسز میں کلیدی مضامین میں ڈگری پروگرامز پیش کرنے کے لیے شراکتداری کی ہے، جن میں تجارت، کمپیوٹنگ، اور قانون شامل ہیں۔ باہمی کام کی یہ معاونت طلبہ کو بینالاقوامی طور پر تسلیم شدہ یونیورسٹی آف ایسیکس کی تعلیم پاکستان میں رہتے ہوئے حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی، جس سے ان شعبوں میں معیاری برطانوی تعلیم تک رسائی کو وسعت ملے گی۔