فیصل آباد ، جڑانوالہ ستیانہ روڈ پر کار سے 2 لڑکیوں کی لاشیں برآمد


فیصل آباد (صباح نیوز)  فیصل آباد میں ہی جڑانوالہ ستیانہ روڈ پر سڑک کنارے کھڑی کار سے 2 لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق 18 سے 19 سال کی دونوں لڑکیوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔سٹی پولیس افسر نے ایس پی جڑانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔