کراچی (صباح نیوز)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے مسجد اقصی گلشن اقبال کراچی میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفعہ 12ربیع الاول ایسے پس منظر میں ا یا کہ جب بنگلہ دیش میں عوام نے شیخ مجیب الرحمن کے پتلوں کو پاش پاش کر دیا، ایسا پہلی دفعہ نہیں ہوا اور نہ یہ آخری دفعہ ہوا ہے، اس سے قبل لینن، مارکس، ہٹلر اور دیگر دنیاوی و مادیت پرستی کے نظریات کا پرچار کرنے والوں سیکولر اور لادین شخصیات کے پتلے جلائے گئے اور عوام نے ان سے اعلان برت کیا۔
اس پس منظر میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت، ان کا اسوہء حسنہ اور سنتیں تازہ ہو رہی ہیں اور لوگ اسلامی نظام کے لیے جدوجہد میں تیزی لا رہے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی مجاہد اسرائیل جیسی طاقت جس کی پشت پر مغرب اور امریکا کو گزشتہ ایک برس سے ناکوں چنے چبوا رہا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب مجاہدین کا خون رنگ لائے گا اور اس خون سے وہ سورج طلوع ہو گا جس سے قبلہ اول صہیونی تسلط سے آزاد ہو گا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا نظام نافذ العمل ہو گا۔