بریڈفورڈ(صباح نیوز) کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کے لئے بھرپور معاونت کی جائے گی۔ برطانوی حکومت اور برطانوی پارلیمنٹ کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔ نئی لیبر حکومت کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے بھارت اور پاکستان کو مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دے گی۔ برطانیہ میں بسنے والے کشمیری ریاست جموں وکشمیر کا کیس موثر انداز میں برطانوی سیاسی جماعتوں، برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور انسانی حقو ق کی تنظیموں تک پہنچا رہے ہیں اور اس جدو جہدکو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک پوری ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔ بریڈ فورڈ اور گرد و نواح میں بسنے والے کشمیریوں نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق کے لئے جدو جہد کی ہے اور ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کی نو منتخب اسپیکر جوڈتھ کمن، آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے نو منتخب چیئرمین بیرسٹر عمران حسین ایم پی کیٹ ڈیئرڈن، جموں کشمیر تحریک حق خو دارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداروں، پاکستانی قونصل جنرل زاہد حمید جتوئی، بریڈ فورڈ کے ڈپٹی لارڈ میئرکونسلر محمد شفیق، بریڈ فورڈ کے سابق لارڈ میئر محمد عجیب، راجہ غضنفر خالق، تحریک کی برطانیہ کی چیئر پرسن کونسلر نائلہ شریف، سیکرٹری جنرل محمد اعظم اور برٹش مسلم وویمن فورم کی چیئر پرسن کونسلر صبیحہ خان نے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کی ڈپٹی اسپیکراور بیرسٹر عمران حسین، کیٹ ڈیئرڈن اور دیگر راہنماں کو مبار ک باد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ برطانوی پارلیمنٹ کے اندر برطانوی پارلیمنٹ کے باہربرطانوی سیاسی جماعتوں کے اندر برطانیہ کے ہر شہر ہر حلقے میں اور ہر انسانی حقوق کی تنظیم کے اندر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے نام نہاد انتخابات کے خلاف بھرپور مہم چلائیں گے تا کہ برطانیہ کے سیاستدانوں کو بھارت کا اصلی مکروہ چہرہ دکھایا جا سکے اور ان کو بتایا جا سکے کہ بھارت کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین تشدد کر تا چلا آ رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تمام بنیادی حقو ق تمام بنیادی ضروریا ت، علاج معالجہ، تمام انسانی حقو ق سے مکمل طور پر محروم رکھے ہوئے ہے اور مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی انسانی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بھارت کشمیری عوام کا قاتل ہے اور لاکھوں کی مسلح فوج لے کر مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم جیسے بدترین مظالم ڈھانے میں مصروف عمل ہے۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے تمام عہدیداران اپنے اپنے حلقوں میں نہ صرف برطانوی سیاسی جماعتوں کی سالانہ کانفرنسوں اور سیمینارز میں شرکت کر رہے ہیں بلکہ اپنے اپنے حلقوں کے نو منتخب ممبران برطانوی پارلیمنٹ کے اعزاز میں تقریبات منعقد کر کے نہ صرف انہیں مسئلہ کشمیر کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے بلکہ بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے بھارت کی دہشت گردانہ سوچ اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا جا رہا ہے۔ نو منتخب ممبران برطانوی پارلیمنٹ سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لئے ذاتی طور پر، اپنی سیاسی جماعتوں کے زریعے، برطانوی پارلیمنٹ کے زریعے، برطانوی حکومت کے زریعے بھارت پر شدید ترین دباو ڈالیں تا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قراردادوں کے مطابق جلد از جلد حل کرے۔ اس موقع پر جوڈتھ کمن نے راجہ نجابت حسین اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور برطانوی عام انتخابات میں متعدد ممبران پارلیمنٹ کے لئے دن رات ان کا ساتھ دینے پر اور انہیں ممبر برطانوی پارلیمنٹ بنانے پر جو کردار ادا کیا اس پر تحریکی عہدیداروں کو شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ بحیثیت ممبر برطانوی پارلیمنٹ آزاد جموں وکشمیر کا دورہ بھی کر چکی ہیں اور آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے ساتھ مل کر کام کرتی رہی ہیں اور اب ایک غیر جانبدار پوزیشن ہولڈر کی حیثیت سے اپنی پوری کوشش کریں گی کہ وہ اپنے حلقے کی نمائندگی کریں، بریڈ فورڈ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کی نمائندگی کریں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے جہاں جہاں ممکن ہو اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی۔
اس موقع پر آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے نو منتخب چیئرمین بیرسٹر عمران حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کا بیٹا ہونے کی حیثیت سے ان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے منتخب شدہ ساٹھ سے زائد ممبران پارلیمنٹ نے انہیں بلا مقابلہ چیئر مین آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ منتخب کیا ہے اور اس حیثیت سے وہ جہاں اپنی پوری قوم کی نمائندگی کریں گے وہاں وہ بریڈ فورڈ اور پورے برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ وہ ہر فورم پر کشمیری عوام کا کیس لڑیں گے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کے لئے برطانوی حکومت، اقوام متحدہ، او آئی سی، یورپین یونین اور دیگر عالمی اداروں اور فورمز پر جا کر بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی مضبوط آواز بلند کریں گے تا کہ وہ بحیثیت چیئرمین APPKG کشمیریوں کی ایک مضبوط عالمی آواز بن سکیں اور مسئلہ کشمیر کو مستقل طور پر پر امن طریقہ سے حل کروانے کے لئے اپنا بھرپور عملی کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے اس موقع پر راجہ نجابت حسین اور ان کی پوری ٹیم کو مبار باد دی کہ انہوں نے عام انتخابات میں بھی ممبران برطانوی پارلیمنٹ کی بھرپور حمایت کر کے انہیں ممبر برطانوی پارلیمنٹ منتخب کروایا ہے اور اب منتخب شدہ ممبران برطانوی پارلیمنٹ کو اپنے اپنے حلقوں میں دعوت دے کر ان کے اعزاز میں تقریبات منعقد کر کے انہیں مسئلہ کشمیر کی سنگینی کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر رہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے نام نہاد انتخابات کے ڈھونگ کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہ ضروری سمجھتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ موثر لوگوں کو آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ میں شامل کیا جائے تا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں جلد موثر اقدامات دیکھنے کو ملیں۔میں کوشش کر