راجوری میں بھارتی فوج کا ایک چھاتہ بردار کمانڈو ہلاک


سری نگر— ضلع راجوری میں بھارتی فوج کا ایک چھاتہ بردار کمانڈوہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ ضلع کے علاقے منکوٹ میں اس وقت پیش آیاجب ان کی گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں بھارتی فوج کا ایک کمانڈو لانس نائیک بلجیت سنگھ ہلاک جبکہ 5 اہلکارزخمی ہوگئے۔

قابض حکام نے بتایا کہ بھارتی فوج کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایک اور فوجی اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔