کشتوار میں ایک حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک


سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتوار میں ایک حملے میں  2 بھارتی فوجی ہلاک اور 2شدید زخمی ہو گئے۔

مسلح افراد نے فوجیوں پر ضلع کے علاقے چترو میں حملہ کیا۔حملے میں 4 بھارتی فوجی زخمی ہوئے ان میں سے دو  بعد ازاں ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت نائب صوبیدار وپن کمار اور کانسٹیبل اروند سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔