اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اناسی واں اجلاس نیویارک میں شروع ہوگیا


نیویارک—اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اناسی واں اجلاس نیویارک میں شروع ہوگیا ہے۔
اجلاس میں اعلی سطح کا سالانہ مباحثہ اس ماہ کی چوبیس تاریخ سے شروع ہوگا۔ایک سو تیس سے زائد سربراہان حکومت و مملکت اس مباحثے میں حصہ لیں گے۔ ادھر بیرون ملک مقیم کشمیری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے بھارتی مندوب کے خطاب کے موقع پر 28ستمبر کونیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر پرامن احتجاج کریں گے۔ اس سلسلے میں تیاری کے لئے امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے سپرنگ فیلڈ میں ایک اجلاس منعقد کیاگیا۔احتجاجی مظاہرے کا مقصد عالمی برادری
کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور علاقے میں بھارتی حکومت کے اقدامات کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے۔ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم کے زیر اہتمام ہونے والے اجلاس میں احتجاج کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شرکا  کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات پر عالمی
برادری کی خاموشی سے بھارت کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔اجلاس میں شریک ہرفرد کم از کم 10 افراد کو احتجاج میں لانے، مقامی مساجد کے ائمہ سے احتجاج کے بارے میں اعلانات کرنے کی درخواست، سردار شعیب ارشاد کو کوآرڈینیٹر نامزد کرنے اور واشنگٹن سے نیویارک تک کم از کم تین بسیں روانہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس میں ممتاز کشمیری رہنماؤں نے شرکت کی جن میں ڈاکٹرجی این میر، ڈاکٹر غلام نبی فائی اور سردار زبیر خان شامل ہیں۔احتجاج کا مقصد کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے زور دینا ہے۔ یاد رہے بھارتی وزیر خارجہ جے شنگر28ستمبر کو   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے