فلسطینی مزاحمت کی چنگاری کبھی نہیں بجھے گی حماس


غزہ(صباح نیوز) حماس نے  کہا ہے کہ اسرائیل کی بیت ایل فوجی چوکی پر ہونے والی بہادرانہ کارروائی قابض افواج کے جرائم کا فطری ردعمل ہے۔ یہ کارروائی اس بات کی گواہی ہے کہ مزاحمت کی چنگاری کبھی نہیں بجھے گی اور جارحیت دشمن کے لیے ہماری سرزمین پر امن نہیں لا سکتی۔

حماس ترجمان کے مطابق  طوباس کے شہدا کی قربانیاں دشمن  کے جبر کا منہ توڑ جواب ہیں اور مزاحمت کی طاقت میں ایک نیا باب ہیں۔ہم تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مزاحمت کے راستے پر متحد ہوں اور دشمن کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹ جائیں۔

مزاحمت کو مضبوط کرنے اور ہر دستیاب ذریعہ سے قابض افواج کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، یہاں تک کہ اسے ہمیشہ کے لیے ہماری سرزمین اور مقدس مقامات سے نکال باہر کیا جائے۔