کراچی (صباح نیوز) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد سینیئر نائب صدر سید لیاقت علی نائب صدر جاوید عبداللہ کی زیر قیادت کراچی چیمبر میں بی ایم جی گروپ کے قائد زبیر موتی والا اسمال ٹریڈرز کمیٹی کے چیئرمین مجید میمن افتخار شیخ جاوید بلوانی اے کیو خلیل یونس اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور اسمال ٹریڈرز کی جانب سے کراچی چیمبر کے الیکشن میں بی ایم جی گروپ کو مکمل سپورٹ کرنے کا اعلان کیا
اس موقع پر بی ایم جی گروپ کے قائد زبیر موتی والا نے کہا کہ کراچی چمبر میں بی ایم جی 25 سال سے تاجروں کی خدمت کر رہا ہے ہم سراج قاسم تیلی کے ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں جس طرح سراج قاسم تیلی نے بلا امتیاز تاجروں کی خدمت کی اسی طرح ہم تاجروں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں بی ایم جی پہلے بھی چھوٹے تاجروں کے ساتھ کھڑا تھا اور آج بھی ان کے ساتھ کھڑا ہے ہم نے کراچی چیمبر میں چھوٹے اور بڑے کی تفریق کو ختم کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آئی پی پیز کی لوٹ مار اور چھوٹے تاجروں پر لگنے والے نام نہاد تاجر دوست ٹیکس کے خلاف،28 اگست کو ہونے والی ہڑتال کا ہم نے چیمبر کی روایات کو توڑتے ہوئے بھرپور ساتھ دیا انہوں نے کہا آنے والے معاشی حالات میں ہمیں اور چیلنجز درپیش ہوں گے اس لیے ہمیں ایک مضبوط قیادت اوراپنے اتحاد کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے
انہوں نے اسمال ٹریڈرز آرگنائزیشن کی جانب سے بی ایم جی کی حمایت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور آنے والے وفد کا شکریہ ادا کیا کراچی چیمبر کی اسمال ٹریڈرز کمیٹی کے چیئرمین مجید میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم بی نے تاجروں کی بلا امتیاز خدمت کی ہے سانح بولٹن مارکیٹ سانحہ شیر شاہ کباڑی مارکیٹ شانحہ ٹمبر مارکیٹ ہر آزمائش کی گھڑی میں بی ایم بی کی قیادت نیچھوٹے تاجروں کی مدد اور رہنمائی کی ہے اور یہ سفر 21 ستمبر کے بعد بھی جاری رہے گا اسمال ٹریڈرز کے صدر محمود حامد نے کہا اسمال ٹریڈرز ارگنائزیشن قائد تاجر محمد عمر سیلیا کاور ثہ ہے عمر سیلیا نے سب سے پہلے چھوٹے تاجروں کو اسمال ٹریڈرز کے پلیٹ فارم پر جمع کیا اور ساری زندگی جرات کے ساتھ ظلم اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف جہاد کیا ہم عمر سیریا کے سپاہی ہیں 35 سال میں ہمارے کسی ساتھی نے ہوا کا رخ دیکھ کر نئی تنظیم میں شمولیت نہیں کی عمر سیلیا کے بعد ہم نے سراج قاسم تیلی کو اس مشن پر گامزن دیکھا پھر ہم اس کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھے بولٹن مارکیٹ اور شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کے سانحات کے موقع پر سراج قاسم تیلی کی کارکردگی سنہرے حروف سے لکھنے والی ہے
انہوں نے بولٹن مارکیٹ کے سانحے میں ایک مارکیٹ کو مکمل تعمیر کروایا اور 19 مارکیٹوں کی تعمیرات کر کے اسے کاروبار کے قابل بنایا وہاں کے ہزاروں متاثرین کو ان کے حلف نامے کے مطابق تین ارب روپے حکومت سے حاصل کر کے شفاف طریقے سے تقسیم کئے اسی طرح شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں جہاں 10 منٹ میں 14 تاجروں کو قتل کر دیا گیا تھا اور تاجر وہاں کاروبار کرنے پر تیار نہیں تھے وہاں وزیر داخلہ رحمان ملک کا دورہ کروایا شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کو کھلوایا وہاں رینجرز کی چوکیاں بنوا کر تاجروں کو تحفظ فراہم کیا اج بھی بولٹن مارکیٹ اور شیر شاہ کباڑی مارکیٹ ٹمبر مارکیٹ آبادہیں ان مارکیٹوں کی رونقیں اپنے محسن سراج قاسم تیلی اور بی ایم جی کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔