اسلام آباد کے بلد یاتی انتخابات ملتوی کر نا شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق غصب کر نے کے مترادف ہے ، نصر اللہ رندھاوا

اسلام آباد(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بلد یاتی انتخابات ملتوی کر نا شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق غصب کر نے کے مترادف ہے ، الیکشن شیڈول جاری ہو نے کے بعد ترمیم لانا بد نیتی پر مبنی ہے ، حکو مت کا یہ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے ، حکو مت کو اپنی شکست واضع نظر آرہی ہے اس لیے یہ الیکشن سے فرار کے راستے اختیار کر رہی ہے ،انھوں نے کہا جماعت اسلامی مسلم لیگ ن کے اس فیصلے کے خلاف قانون اور عوام کی عدالت سے رجوع کر ے گی ،نیا بلد یاتی قانون خرید فرو خت اور زور زبر دستی جیسی سر گر میوں کو فرو غ دے گا ،جو کہ پری پول دھاندلی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا ۔نصر اللہ رند ھاوا نے کہا نئے قانون کے مطابق چیئرمین وائس چیئرمین لیبر ، یوتھ اقلیتی اور لیڈیز کونسلرز اب ان ڈائریکٹ منتخب ہوں گی اور ایک بار پھر خرید و فروخت کی منڈی لگے گی لوگوں کو ضمیروں کو خریدا جا ئے گا ، اسلام آباد کا کو ئی والی وارث نہیں ہے ،عوام گوں نا گوں مسائل کا شکار ہے گزشتہ روز بھی تین بچے  بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو ئے ہیں،2015کے بعد اسلام آباد میں بلد یاتی انتخابات نہیں کروائے گئے بار بار یونین کونسلوں میں ردو بدل کر کے الیکشن ملتوی کیے جاتے ہیں ، 25لاکھ آبادی کے شہر میں 15لاکھ سے زاہد افرد بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہے ، یہ پاکستان کے دارلحکومت اور اس کے رہنے والوں کے ساتھ سنگین مذاق ہے ،

انھوں نے کہا عوام حکمرانوں کے ارادوں کو سمجھیں اور انھیں جلد از جلد بلدیاتی الیکشن کروانے پر مجبور کر یں کیو نکہ کے یہاں ہیلتھ ،ایجوکیشن ، ٹرانسپورٹ ،سڑکوں کی تعمیر، نکاسی آب اور روزگار جیسے مسائل منہ کھولے کھڑے ہیں ، ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان سے بھی مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرو انے کے لیے حکو مت کو حکم جاری کر یں ، نصر اللہ رند ھاوا نے کہا جماعت اسلامی نے رابطہ عوام مہم کے تحت ہر گھر پر دستک دے گی اور ان عوامی حقوق کو غصب کر نے والوں کا پیچھا کر  گی۔