اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا۔ محمد جاوید قصوری

لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکمران اپنی عیاشیاں بند کریں ، پروٹوکول کا خاتمہ کیا جائے اور بیرونی امداد کی بجائے قومی وسائل سے استفادہ کیا جانا چاہے ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں 14روپے ریلیف دینے کے فیصلے پر آئی ایم ایف کا ردعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ آئی ایم ایف کے غلاموں نے ملک و قوم کو گروی رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کو بہتر مستقبل دینا چاہتی ہے ۔ نوجوان نسل کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتی ہے اس کے بہترین تربیتی عمل کو آسان بنانا اورحکومتی سطح پر پالیسیاں مرتب کرنا حکومتوں کا فرض ہوتا ہے ۔مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں نوجوانوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے دعوے تو بہت کئے جاتے رہے ہیں مگر حقیقت میں سب نے، جس انداز میں کام کرنے کی ضرورت تھی، کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم اس وقت بد ترین حالات سے دوچار ہیں ۔حکمرانوں نے مہنگائی کی حد کر دی ہے ۔ ہر چیز عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے ۔ آئے دن بجلی ، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ۔ لوگ ملکی حالات سے تنگ آکر بیرون ممالک کا رخ کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکومتی وزراء کی جانب سے مہنگائی میں کمی کا اعلان کیا جا رہا ہے، مگر یہ کیسی کمی ہے کہ صنعتیں بند ہو رہی ہیں، مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں، بلوں سے تنگ آکر لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں، بیرونی سرمایہ دار پاکستان آنے کو تیار نہیں اور عوام کی کمرٹوٹ چکی ہے ۔ بد قسمتی سے  موجودہ پی ڈی ایم ٹو کی حکومت بھی اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے ، اقتدار کے مزے لوٹنے اور عوام پر مہنگائی کے بم برسانے کے سوا کچھ نہیں کر رہی