کراچی (صباح نیوز) ایک سرکاری ادارے نے سابق اداکارہ آمنہ شیخ کے شوہر عمر فاروقی کے خلاف مالی بدانتظامی کی باضابطہ انکوائری شروع کر دی ہے جبکہ شکایت وفاقی محتسب کو بھیج دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ کے شوہر عمر اور ان کے ساتھی نے مبینہ طور پر 2021 میں بلوچستان میں ٹیچرز ٹریننگ پروجیکٹ کے لیے تنظیم سے ایک خاصی رقم لی اور معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ ایجوکیشن کمپنی نے فنڈز ملنے کے فورا بعد اپنا کام بند کر دیا۔پراجیکٹ شروع کیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔ جس کے نتیجے میں دونوں کے خلاف باضابطہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی عملے کے کئی سابق ارکان نے تحقیقات کے دوران گواہی دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔تحقیقات کی تفصیلات وقت پر منظر عام پر لائی جائیں گی تاہم پہلے محتسب اعلی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے،۔ زرائع کے مطابق آمنہ اور عمر نے کراچی میں ایجوکیشن کمپنی شروع کی۔یہ جوڑا اب دبئی میں مقیم ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے مالی بدعنوانی سے متعلق جرائم سمیت تمام تحقیقات میں ایک دوسرے کی مدد کے لیے حوالگی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔