مولانا عبدالغفورحیدری ،پاک پی ڈبلیو مظاہرین کے دھرنا میں پہنچ گئے

اسلام آباد (صباح نیوز) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری مولانا عبدالغفورحیدری ،پاک پی ڈبلیو مظاہرین کے دھرنے میں پہنچ گئے۔ خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،انتہائی شرم کی بات ہے کہ بیروزگاری کے اس دور میں ہمیں روزگار کے مواقع تلاش کرنی چاہیے،غریب نان شبینہ کو محتاج ہے ،اس وقت چالیس سے پینتالیس فیصد لوگوں خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ مدارس بھی ہمارے حکمرانوں کیلئے ناقابل قبول ہے، کروڑوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں،حکمرانوں کوپیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے فیصلے کو واپس لے ۔

انھوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام پاک پی ڈبلیو ڈی کے احتجاج کا حصہ بن کر ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ کریگی، حکومت قانون میں ترامیم کرنے کا سوچ رہی ہے کہ  اس ترمیم کے زریعے پاک پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو برخاست کیا جائے جو ہم نہیں کرنے دینگے،ہم پاک پی ڈبلیو کے ساتھ کھڑے ہیں چاہے پارلیمنٹ کا فلور ہو یا سڑکوں پر ہو ہم ساتھ کھڑے ہونگے اور ترجمانی کریں گے ۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ  نالائق حکمران جس طرح پاک پی ڈبلیو کو ختم کرنا چاہتے ہیں کسی صورت قبول نہیں کریں گے، بہت سارے ڈیپارٹمنٹ کو پرائیویٹ سیکٹر میں دے رہے ہیں اثاثے بیچ رہے ہیں ۔مولانا عبدالغفورحیدری  نے کہا کہ اثاثے بیچ کر بجٹ بناتے ہیں اور لوٹ مار کرتے ہیں، حکمران ٹیکس اور بجلی کے بل بڑھارہے ہیں لیکن پھر بھی آئی ایم ایف سے جان نہیں چھڑا سکتے، یہ مسائل ہم سب کے سامنے تحریک جاری رکھیں ہم ساتھ ہونگے ۔