سعودی عرب میں اونٹ کی کھال سے سالانہ98.7 ملین ڈالر آمدنی


ریاض(صباح نیوز) سعودی عرب میں اونٹ کی کھال سے سالانہ98.7 ملین ڈالر آمدنی ریکارڈ کی گئی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اونٹ، دنیا میں اونٹوں کی 42 ملین آبادی کا 94 فیصد ہیں۔ سعودی عرب اونٹوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ یہ تعداد تقریبا 2 ملین ہے۔سعودی عرب میں اونٹ کی کھال ملکی معیشت کیلئے سالانہ98.7 ملین امریکی ڈالر تک آمدنی کا باعث بن سکتی ہے۔

سعودی عرب میں اونٹوں کی موجودہ تعداد کی بنیاد پر سالانہ 2800 ٹن اونٹ کے بال پیدا کئے جا سکتے ہیں جن کی مالیت 2 ملین ڈالر ہے۔ یاد رہے کہ اونٹ کا عرب خطے کے ساتھ ہمیشہ سے گہرا اور قریبی تعلق رہا ہے۔سعودی عرب میں اونٹ ملکی ورثے کی اہم ترین علامتوں میں سے ہے۔ سعودی حکومت نے جانوروں کے تحفظ کے لئے وسائل وقف کر کے اس کی دیکھ بھال کی ہے۔