نائب امیر جماعت اسلامی میاں  اسلم،  نصر اللہ رندھاوا کا اسلام آباد کی مارکیٹوں کا دورہ


اسلام آباد(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حا فظ نعیم الرحمن اور تاجر تنظیموں کی اپیل پر ملک بھر کی طر ح اسلام آباد میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی،اسلام آباد کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور بازار مکمل بند رہے،اس موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں آبپارہ، میلوڈی، سپر مارکیٹ، ایف سیون مرکز، ستارہ مارکیٹ اور جی نائن مر کز کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے شہریوں اور تاجروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انھوں نے ملک بھر کی تا جر برادری کو کامیاب ہڑتال پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا تا جر برادری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان کی کال پر شٹرڈان کر کے ثا بت کر دیا کہ آج کی ہڑتال حکومتی پالیسیوں کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے اور عوام کاعدم اعتماد ہے، ملک میں تا جر دوست اسکیم کے نام پر تاجر دشمن اسکیم لائی جا رہی ہے جس میں انکم کی بجا ئے کان کی لمبائی اور چوڑائی پر ٹیکس لگا یا جا رہا ہے، آئی پی پیز ملکی معیشت کے لیے زہر قاتل ہیں بجلی کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ لوگ خود خوشیاں کر رہے ہیں، انڈسٹری بند ہو رہی ہے، لوگ کی قیمت خریدختم ہو رہی ہے، اس کی وجہ ائی پی پی کے ظالمانہ معاہدے ہیں جو کہ پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے کیے ہیں یہ ایک یو نٹ بجلی پیدا نہیں کر تے مگر اربوں روپے وصول کر رہے ہیں،

میاں محمد اسلم نے کہا ہم حکو مت سے کہتے ہیں ہوش کے ناخن لیں اور جماعت اسلامی سے کیے گئے معاہدے پر عمل درامد کیا جائے بجلی کے بل کم کیے جائیں ائی پی پیز کے کپیسٹی چارجز ختم کیا جائے، بجلی کی وہی قیمت وصول کی جا ئے جو استعمال ہو، عوام پر یشان ہیں کہ وہ گھر کا راشن خر یدیں، بچوں کو پڑھائیں یا بجلی گیس کا بل ادا کر یں،انھوں نے کہا آج کی ہڑتال سے ہم عوام پر واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ ان کی عوام دشمن پالیسیوں سے عوام میں غم و غصہ کی لہر خوفناک حد تک بڑھتی جارہی ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی کے بھاری بلوں کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔