ہم تاجروں کے پریشر میں نہیں آئیں گے،رانا احسان افضل


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ ہم تاجروں کے پریشر میں نہیں آئیں گے،ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں آنا ہو گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل نے کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے ہم غلط کر رہے ہیں تو دوبارہ بیٹھ سکتے ہیں، ہم مذاکرات سے نہیں بھاگیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے ایف بی آر کی تنظیم نو کرنی ہے، ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں آنا ہو گا۔