اٹک (صباح نیوز) اٹک میں نامعلوم افراد کی اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ،زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ نامعلوم افراد نے سکول وین پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر 2 بچے جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ میں سکول وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا، تمام بچوں کی عمریں10سے 12 سال ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اٹک میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔مریم نواز نے فائرنگ سے 2 طالبات کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار بھی کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کردی۔