اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس کے متنازعہ فیصلے کے خلاف ڈی چوک میں مذہبی جماعتوںکی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔اسلام آباد میں ڈی چوک پر مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کا متزکرہ معاملے میں احتجاج جاری تھا کہ اس دوران مظاہرین مشتعل ہوگئے اور سپریم کورٹ کی طرف جانے کے لئے شاہراہ دستور کی جانب بڑھنے لگے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سگنل توڑ دیے جس پر پولیس نے ان پر شیلنگ کی، جبکہ مظاہرین نے بھی پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔مظاہرین ڈی چوک کا گیٹ زبردستی کھلوا کر ریڈ زون کی جانب روانہ ہوگئے،مشتعل کارکنوں نے ڈی چوک سے رکاوٹیں بھی ہٹا دیں تھیں ۔بعد ازاں اسلام آباد میں ڈی چوک پر مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کا احتجاج ختم ہوگیا۔
Load/Hide Comments