شہدا قوم کا فخر ہے، پوری قوم احسان مند رہے گی۔صدر آصف زرداری

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ میں پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدا قوم کا فخر ہے، پوری قوم احسان مند رہے گی،

افواجِ پاکستان کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔صدر مملکت نے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ شہدا قوم کا فخر ہے، پوری قوم احسان مند رہے گی۔