اسلام آباد، گاڑی حادثے کا شکار ،نوجوان جاں بحق ،چینی باشندہ زخمی


 اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود میں چینی باشندے کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا اور چینی باشندہ زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی شہری کی گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث نوجوان پر چڑھ دوڑی جس کے زد میں آکر نوجوان جاں بحق جبکہ چینی شہری زخمی ہوگیا۔حادثہ نیو بلیو ایریا جناح ایونیو ایف نائن پارک مہران گیٹ کے سامنے سڑک پر پیش آیا۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ولی اللہ کے نام سے ہوئی۔

ولی اللہ والد بخت منیر سکنہ اپر دیر خیبر پختونخوا کا رہائشی ہے جس کی عمر تقریبا 22/23 سال ہے۔