اسلام آباد (صباح نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے ) نے منکی پاکس کی روک تھام کے لئے ملکی ایئر پورٹس پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سی اے اے نے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت اور مقامی حکام کے دوران کوآرڈینیشن یقینی بنایا جائے، ایئر پورٹس پر ایمبولینسز کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔مشتبہ مسافروں کو آئیسولیشن کی سہولت فراہم کی جائے جبکہ تمام لاؤنجز میں صفائی اور جراثیم کش ادوایات کا اسپرے کیا جائے۔
سی اے اے نے بین الاقوامی پروازوں کے عملے کو ماسک اور دستانے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ، مسافروں اور ان کے سامان کے ساتھ آنے والے عملے کو سینیٹائزر کی سہولت فراہم کی جائے۔ بیت الخلا اور کاؤنٹرز کو جراثیم کش ادوایات کے ذریعے صاف کیا جائے، بین الاقوامی مسافروں کے تمام سامان کا جراثیم سے پاک کیا جائے۔