اسلام آباد (صباح نیوز)گرمیوں کی چھٹیوں میں اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کے شعبہ بزم گل کے تحت تیسری سے آٹھویں جماعت کی بچیوں کے لئے ملک بھر میں 200 سے زائد مقامات پر ینگ سمر کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔
جن میں مجموعی طور پر 2000 سے زائد بچیاں شریک ہوئیں۔ ان کیمپس میں مختلف پروگرامز کے ذریعے بچیوں کے اندر قائدانہ صلاحیتیں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے تفریحی و اصلاحی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔
بچیوں کی فکری تربیت کے لئے مختلف دعائیں و منتخب سورتیں حفظ کروائی گئیں۔ نیز ان میں موجود صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مختلف مقابلہ جات بھی منعقد کروائے گئے۔
فلسطین سے محبت اور بیت المقدس کی اہمیت پروان چڑھانے کے لئے “فلسطین فی قلبی مہم” کیمپس کا حصہ رہی۔کیمپ کے اختتام پر شرکا کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔