راولپنڈی (صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی،
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں موجود مزید خارجیوں کو ختم کرنے کے لیے صفائی کی جا رہی ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے خوارج اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔