اسلام آباد (صباح نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا۔
جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم افغان 19 اگست کو سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔