اسلام آباد (صباح نیوز) یومِ آزادی پر 104 پاکستانیوں اور غیرملکیوں کو اعزازات کیلئے منتخب کرلیا گیا، متعلقہ شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر اعزاز دینے کی تقریب 23 مارچ 2025 کو ہوگی۔صدر مملکت آصف زرداری نے 104 پاکستانی اور غیرملکی افراد کو پاکستان کیلئے خدمات پر سول اعزازات دینے کی منظوری دی۔ قومی اعزازات 23 مارچ 2025 کو خصوصی تقریب میں تقسیم کئے جائیں گے۔خدمات عامہ کے شعبے میں ذوالفقارعلی بھٹو شہید کو نشان پاکستان، کھیل کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز اور مراد سدپارہ کو ستارہ امتیاز دینے کی منظوری دیدی گئی۔ ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی مرحوم کو نشان امتیاز بعد از وفات عطا کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
پاکستان کیلئے خدمات پر شہزاد عبد العزیز بن سلمان السعود کیلئے ہلال پاکستان، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عامر حفیظ ابراہیم کو ہلال امتیاز، ڈاکٹر غلام محمد علی اور سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو کو ستارہ امتیاز، ڈاکٹر سارا قریشی ،ڈاکٹر رفیع الدین اور پروفیسر ڈاکٹر عثمان قمر کو تمغہ امتیاز دینے کی منظوری دیدی گئی۔تعلیم میں سعدیہ رشید کو ہلال امتیاز، ضیاالحق، ڈاکٹر سلیمان شہاب اور اظہر عابدی کیلئے ستارہ امتیاز جبکہ برکت شاہ، عبدالرشید کاکڑ اور عنیقہ بانو کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا۔شعبہ طب میں پروفیسر ڈاکٹر شہریار اور ڈاکٹر زریاب سیٹنا کو ہلال امتیاز، ڈاکٹر عاکف اللہ، ڈاکٹر عابد مہدی کاظمی اور اکرام اللہ خان کو تمغہ امتیاز، شعبہ فنون میں کالن ڈیوڈ کیلئے ستارہ امتیاز،ارشد عزیز ملک،بختیار احمد اور بیرسٹر ظفر اللہ کیلئے تمغہ امتیاز جبکہ فریحہ پرویز،حامد رانا،شیبا ارشد اور نوید احمد بھٹی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ملے گا۔شعبہ ادب میں جاوید جبار کیلئے ہلال امتیاز،سلمان اعوان،ظفر وقار تاج اور منیزہ شمسی کیلئے ستارہ امتیاز، کھیلوں میں مقصود احمد،عماد شکیل بٹ،رحمن اشتیاق اور میر نادر مگسی کو تمغہ امتیاز، جواد جعفری کو تمغہ امتیاز، کھیل کے شعبے میں عامر اشفاق کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی جبکہ عنبرین حسیب کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔
شعبہ سماجی خدمات اور خدمت خلق میں میاں عزیز احمد،ہنید لاکھانی،ثنا ہاشوانی اور سفیناز منیر کیلئے ستارہ امتیاز جبکہ صدر مملکت نے خواجہ انور مجید اور حسین داؤد کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ بڑے ٹیکس دہندگان اور برآمدات کنندگان کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا، عمران علی شاہ، ناظم الدین فیروز، امتیاز حسین، عدنان نیاز، زاہد احمد غریب اور سید اسد حسین زیدی شامل ہیں۔حملے میں شہید ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر حسین بلوچ کو ستارہ شجاعت، کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا،ڈاکٹر توقیر حسین شاہ اورعمر فاروق کو ہلال امتیاز عطا کیا جائے گا۔
ڈاکٹر روبابا بلیدی، حامد عتیق سرور، وقاص الدین، جمیل احمد، ایاز خان کو ستارہ امتیاز دینے کی منظوری دیدی گئی۔احمد اسحاق جہانگیر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کیلئے بھی ستارہ امتیاز کا اعلان کردیا گیا، سید شکیل شاہ، اشہد جواد، رباب سکندر، محمد یوسف خان، کارڈینل جوزف کاٹس کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا، ریحان مہتاب چاولہ، ریئر ایڈمرل تنویر اور عامر محمود لاکھانی کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔