مظفرآباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ جماعت اسلامی مولانا غلام نبی نوشہری مرحوم کے آزادی کشمیرکے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے آخری سانس تک لڑی گی،مولانا غلام بنی نوشہری نے مقبوضہ کشمیرکی اسمبلی کے اندر اور باہر سیاسی سماجی اور عسکری محاذ وںپر جدوجہد کرکے تاریخ رقم کی ہے،جما عت اسلامی اپنے محسن غلام بنی نوشہری مرحوم سمیت لاکھوں شہداء کے مقدس لہو سے کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دے گی،کشمیری آزادی کے لیے ساون کی بارش کی طرح اپنا خون برسارہے ہیں ہندوستان ایسی بہادراور دلیر قوم کو طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا،کشمیرکی آزادی کے لیے مظفرآباداور اسلام آباد فیصلہ کن کردار ادا کریں،ان خیالات کااظہارانھوںنے مولانا غلام بنی نوشہری مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرعبدالرشید ترابی، ثناء ا للہ ڈار،مولانا عبدلعزیر علوی،سابق چیف جسٹس چوھدری ابراہیم ضیائ،شیخ عقیل الرحمان ،حریت رہنما عزیر غزالی،مشتاق الاسلام آصف یعقوب راجہ آفتاب،سید ارشد بخاری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ حکومت کا اپنی ناک نیچے چند ہزاروں مہاجرین کے مسائل نہ حل کرنا المیہ ہے حکومت مہاجرین کے مسائل حل کرے مولانا غلام نبی نوشہری نے مہاجرین کے مسائل حل کیے مہاجرین کی بحالی کے لیے شاندار کردار اکیا،تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مولانا غلام بنی نوشہری نے اپنی پوری زندگی کشمیرکی آزادی اسلامی نظام کے نفاذ اور مہاجرین کی خدمت کرنے میں گزاری ہے ہندوستان کی جیلوںمیں ٹارچر برادشت کیا مگر آزادی کا جذبہ کم ہونے کی بجائے زیادہ ہوتاچلاگیا۔