حیدرآباد(صباح نیوز) حیدر آباد سے تھائی لینڈ جانے والے 3 نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔مذکورہ تینوں نوجوانوں کی حیدر آباد میں موجود فیملیز پریشان ہیں۔
ایک نوجوان کے والد عاشق حسین نے بتایا کہ میرا بیٹا کاشف اپنے دوست فراز اور شہروز کے ساتھ 19 فروری کو بیرونِ ملک گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ تھائی لینڈ سے بیٹے نے فون پر بتایا کہ ملازمت کی پیشکش پر برما جا رہا ہوں۔عاشق حسین نے کہا کہ تینوں لڑکوں کا کوئی پتہ نہیں ، حکومت ان کی وطن واپسی کے لئے اقدامات کرے۔
ایس ایس پی فرخ لنجھار کے مطابق بیرونِ ملک نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے پولیس کواطلاع نہیں دی گئی۔