وارث میر میموریل سیمینار کل الحمرا آرٹس کونسل ہال لاہور میں ہوگا،صدرآصف علی زرداری سیمینا ر کی صدارت کریں گے

لاہور (صباح نیوز)معروف دانشور اور صحافی پروفیسر وارث میر کے یوم وفات پر وارث میر میموریل سیمینار کل منگل کو الحمراآرٹس کونسل ہال مال روڈ لاہور میں سہ پہر چاربجے ہوگا،وارث میر فاونڈیشن نے سیمینار کا اہتمام کیا ہے ،صدر مملکت آصف علی زرداری بطور مہمان خصوصی اس سیمینا ر کی صدارت کریں گے اور پروفیسر وارث میر کے افکار اور ان کی جمہوری جدوجہد بارے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ،

صدر آصف علی زرداری اس موقع پر سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیزپنجاب یونیورسٹی میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو پروفیسر وارث میر ایوارڈ سے بھی نوازیں گے ،سیمینار سے سینئر صحافی حامد میر اور سہیل وڑائچ بھی خطاب کریں گے ۔