وزیراعظم کی جولین معظم جیمز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد


 اسلام آباد (صباح نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج کے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افسر جولین معظم جیمز کو میجر جنرل کے رینک پر ترقی پانے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیرِاعظم نے میجر جنرل جولین معظم جیمز مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کا اظہار کیا ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ مسیحی برادری کی پاکستان کی تعمیر و ترقی و دفاع کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،میجر جنرل جولین معظم جیمز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور ان کی محنت ولگن نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں۔