مردان ، تخت بھائی جلالہ پل کے قریب دھماکہ،3افراد جاں بحق ، 7زخمی


مردان(صباح نیوز) مردان میں تخت بھائی جلالہ پل کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور7زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122  کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں مردان کے تخت بھائی جلالہ پل کے قریب مبینہ دھماکہ ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار، خاتون و بچے سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو امدادی کارروائی کے دوران ٹی ایچ کیو تخت بھائی اور ایم ایم سی منتقل کیا گیا ۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ۔