رکن قومی اسمبلی عمر فاروق کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر رپورٹ طلب


لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی عمر فاروق کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے کی درخواست پر ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے 9 جولائی کو رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے عمر فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل نے کہاکہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل لسٹ میں شامل ہو گیا ہے۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست گزار ملک سے باہر تھا جب مقدمہ اور انکوائریوں کو شروع کر دیا گیا، عدالت ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔

مزید استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے۔عدالت نے ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے 9 جولائی کو رپورٹ طلب کرلی۔