وزیراعظم کا ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینل کا دورہ


کراچی (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں ہیچہیسن پورٹ (Hutchison Port)، ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینل کا دورہ کیا۔ وزیراعظم  کو ٹرمینل کے آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. کراچی میں ہیچھیسن پورٹ، ساوتھ ایشین پاکستان ٹرمینل دنیا کے چند گہرے پانی پر موجود ٹرمینلز میں سے ایک ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پورٹ ٹرمینل کو جدید طریقے سے چلایا جا رہا ہے جس میں ذیادہ تر آپریشنز خودکار ہیں.پورٹ ٹرمینل پر جدید ٹیکنالوجی اور اسکینرز نصب کیے گئے ہیں۔ پورٹ ٹرمینل کے آپریشنز بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہیں۔

وزیراعظم کو پورٹ ٹرمینل کی استعداد کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پورٹ 35 لاکھ کنٹینرز سالانہ کی نقل و حرکت کی صلاحیت رکھتا ہے. وزیرِ اعظم نے ہیچھیسن پورٹ، ساوتھ ایشیئن ٹرمینل کے جدید آپریشنز کو سراہا. وزیرِ اعظم کی چیئرمین ایف بی آر کو پاکستانی بندرگاہوں پر ترجیحی بنیادوں پر جدید ترین اسکینرز نصب کرنے اورکسمٹز حکام کو  پورٹ حکام سے مل کر بندرگاہوں کی استعداد سے مکمل استفادہ حاصل کرنے کیلئے جلد اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔وزیرِ اعظم کوآگاہ کیا گیا کہ  ایف بی آر کی جانب سے بندرگاہوں پر جدید اسکینرز کی تنصیب کا عمل حتمی مراحل میں ہے جس میں جدید آلات اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے کنٹینرز کی کم وقت میں اسکیننگ کی جا سکے گی. اکستان کی برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے بندرگاہوں کی ترقی انتہائی ضروری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی برآمدات کے اضافے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت خطے کے دوسرے ممالک بالخصوص وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے مختصر اور موزوں ترین سمندری راہداری فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستانی بندرگاہوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے. وسط ایشیائی ریاستوں، چین اور دیگر ممالک کی پاکستانی کی بندرگاہوں کے ذریعے تجارت سے پاکستان  ہر سال اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کما سکے گا،  وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، عطا تارڑ ، جام کمال خان ،قیصر احمد شیخ، احد خان چیمہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلی حکام بھی دورے کے دوران وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود تھے.