جلاؤ گھیراؤ کیس ،شاہ محمود قریشی  8جولائی کو طلب


لاہور(صباح نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو8جولائی کو طلب کرلیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کو طلب کیا۔ عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپر نٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 8 جولائی کو طلب کیا ہے۔