برطانوی انتخابات، پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان پھر کامیاب


لندن(صباح نیوز)برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک مرتبہ پھر کامیاب ہو گئیں۔

روزینہ ایلن خان نے 29 ہزار 209 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔روزینہ ایلن خان نے کاسٹ کئے گئے ووٹوں میں سے 55 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔گزشتہ انتخابات میں روزینہ ایلن خان نے یہاں سے 30 ہزار سے زائد ووٹ لئے تھے۔