بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست،سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کو نوٹس  


اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی اڈیالہ جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور محکمہ داخلہ پنجاب کو نوٹس جاری کردیئے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تمام فریقین سے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی  کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو پارٹی رہنمائوں سے بغیر مداخلت ملاقات کی اجازت دی جائے، جیل کے انتظامی معاملات میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے میجر اور کرنل کی مداخلت کو روکا جائے۔بعد ازاں عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔