غیرقانونی طورپرمقیم مزید 16446 افغان باشندے وطن واپس


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم مزید 16446 افغان باشندے وطن واپس چلے گئے ۔

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد  637427 تک پہنچ چکی ہے۔واپس جانیوالوں میں 16446 افغان باشندوں میں 7345 مرد، 4732 خواتین اور 4369 بچے شامل ہیں ۔افغانستان روانگی کے لئے 496 گاڑیوں میں 432 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں  لائی گئی ۔