وزیراعظم کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تیراہ، ضلع خیبر اور لکی مروت میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں، بشمول خطرناک و انتہائی مطلوب دہشتگردوں، کوہلاک کیا جس پر پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے ،پاکستان کے محافظوں کا ملک میں امن کے قیام کیلئے غیر متزلزل عزم لائقِ تحسین ہے ۔انہوںنے کہا کہ پوری قوم ملک کو دہشتگردی کی عفریت سے پاک کرنے کیلئے افواجِ پاکستان کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔