بجلی کا شارٹ فال  6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا


اسلام آباد(صباح نیوز)شدید گرمی میں ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے،بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،کئی علاقوں میں مرمت کے نام  پرچھ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،بجلی کی طلب 27 ہزارمیگاواٹ جبکہ پیداوار 21 ہزارمیگاواٹ ہے۔پاورڈویژن کا دعویٰ ہے کہ ملک بھرمیں کہیں اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی،نقصانات کے حساب سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اس وقت پن بجلی سے 6 ہزار میگاواٹ جبکہ آئی پی پیز سے 10ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،نیوکلیئرسے تین ہزار دوسو میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔