اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کی بدولت ٹیکسٹائل کا شعبہ دن دگنی رات چگنی ترقی کررہا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی صنعت دوست پالیسیوں کی بدولت ٹیکسٹائل کا شعبہ دن دگنی رات چگنی ترقی کررہا ہے۔ رواں مالی سال جنوری میں ٹیکسٹائل برآمدات 17اضافے کے ساتھ1.55ارب ڈالر ریکارڈ ہوئیں۔ٹیکسٹائل برآمدات کا ابتک کا حجم25اضافے کے ساتھ 10.93ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہترین ٹرانسپورٹ سروس کے حامل دنیا کے 3 شہروں کی فہرست میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاورکا شمارایک بڑی کامیابی ہے،پشاور کوجدید ترین ریپڈ بس سروس کی وجہ سے2022سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ کے لئے نامزدکیا گیا ہے۔9فروری کو واشنگٹن ڈی سی میں ایوارڈ تقسیم کی تقریب منعقد ہوگی۔